Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

میکسیکو: منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو قتل کردیا

میکسیکو میں ایک منشیات فروش گروہ نے 5 موسیقاروں کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر قتل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانچوں موسیقاروں کو گزشتہ اتوار امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر رینوسا میں ایک کانسرٹ کے لیے موجود تھے جہاں سے وہ لاپتا ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی ریاست […]

غزہ ملٹری زون بن چکا، مذمت نہیں‌ ردعمل کا وقت ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ ملٹری زون بن چکا ہے جس میں شہری رہ نہیں سکتے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں دل دہلا دینے والی اسرائیلی بربریت سامنے آئی ہے، خواتین، […]

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان

اسرائیل نے اپنے جارحانہ عزائم پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کی آبادکاری بڑھانے کے لیے مزید 22 غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے اس فیصلے کا اعلان کیا، یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کا قبضہ مضبوط […]

بھارتی سیکریٹری خارجہ کا دورہ امریکا ناکام، پاکستان کیخلاف کوئی حمایت حاصل نہ کرسکے

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا دورہ امریکا ناکام ہوگیا، مودی سرکار امریکی حکومت سے پاکستان کے خلاف کوئی بھی حمایت لینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری کرسٹوفر لینڈاؤ سے واشنگٹن میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے ملاقات کی۔ ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ […]

ٹرمپ انتظامیہ کا چینی طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے طلبہ کے ویزے جارحانہ انداز میں منسوخ کرے گی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ اقدام صرف چینی کمیونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے یا اہم اور حساس شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا پر لاگو […]

جوہری معاہدہ مذاکرات: ایران کا امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار

جوہری معاہدہ مذاکرات پر ایران نے امریکا کیساتھ مصالحت پر مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایٹمی ہتھیاروں میں تبدیل نہیں ہو گا، امریکا سے مصالحت کیلئے تیار ہیں تاہم یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں […]

اسرائیل کی بے گھر فلسطینی پر وحشیانہ بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 64 شہید

اسرائیلی فورسز کے غزہ کے نہتے بے گھر افراد پر وحشیانہ بربریت جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے سپتالوں ، پناہ گاہوں اور خوراک لینے کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، غزہ کے بوریج کے علاقے میں اسرائیلی حملوں […]

فلسطینی مندوب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بچوں کی تکالیف بیان کرتے ہوئے رو پڑے

اقوام متحدہ کے لیے فلسطین کے سفیر سلامتی کونسل میں بچوں کی تکالیف بیان کرتے ہوئے ضبط کھو بیٹھے اور رو پڑے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق فلسطینی مندوب ریاض منصور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے جذباتی خطاب کے دوران رو پڑے، اور غزہ میں بچوں کی ’ناقابل برداشت‘ تکلیف کا ذکر […]

سری لنکا: دو سابق وزرا کو کرپشن پر 25 سال تک قید کی سزا

سری لنکا کی ایک عدالت نے معزول صدر گوتابایا راجا پاکسے کی حکومت کے 2 سابق وزرا کو کرپشن کے مقدمے میں 25 سال تک قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کولمبو ہائی کورٹ نے سابق وزیر کھیل مہندانند التھگامگے اور سابق وزیر تجارت انیل فرنینڈو کو […]

کینیا میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 6 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم

کینیا کی سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 6 پاکستانی شہریوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق 6 پاکستانی شہری ’ امین دریا ’ نامی بحری جہاز میں سفید سیمنٹ لے کر ایران سے زنجبار، تنزانیہ جا رہے تھے، جب کینیا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (کینیا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More