ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے جغرافیائی حجم کے باعث ملک کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، اس کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ملک میں متعدد صوبے ہیں جن میں سے ہر ایک مختلف صلاحیتوں کا حامل ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ان صوبوں کے پڑوسی ممالک کے سرحدی صوبوں کے ساتھ وسیع روابط ہیں، آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور سرحد کے دونوں جانب لوگوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتے موجود ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک کے صوبوں، خصوصاً سرحدی صوبوں میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو دشمن کی جانب سے بند کیے جانے والے راستوں کو دوبارہ کھول سکتی ہیں۔

 

وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تہران کو اپنی سفارت کاری اس انداز سے آگے بڑھانی چاہئے کہ ملک پر عائد پابندیوں کی اہمیت اور اثرات کم سے کم ہوتے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P