ایران کی اجازت :ترک جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرا، 15 دیگر جہاز نگرانی میں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کی اجازت :ترک جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرا، 15 دیگر جہاز نگرانی میں

انقرہ: ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک تجارتی جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا،یہ کامیابی موجودہ کشیدہ صورتحال میں اہم پیش رفت ہے۔

 

ترک میڈیا کے مطابق وزیر نے مزید بتایا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں ترکیہ کے 15 دیگر تجارتی جہاز ابھی بھی موجود ہیں۔ ان جہازوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی واپسی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت اپنے تجارتی بیڑے اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے، کشیدہ صورتحال کے باوجود ترکیہ اپنے بحری بیڑے کی حفاظت اور تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے ساتھ جاری تناؤ کے باعث جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.