Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

افغانستان کی غیر قانونی حکومت نے سرخ لکیر عبور کر لی: آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی شہری علاقوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت اور وحشیانہ طاقت کے ذریعے قائم افغانستان کی غیر قانونی حکومت اپنی ذمے داریوں سے مسلسل مکر رہی ہے۔ اپنے بیان میں صدرِ…

آج امریکی افواج نے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے۔ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے تاج زیور، خارگ جزیرہ میں ہر فوجی ہدف کو…

ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1450 افراد شہید ہو چکے: عرب میڈیا

امریکا اور اسرائیل کے ایران اور خطے میں حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1 ہزار 450 افراد شہید ہونے کی اطلاع، ہے، لبنان میں جنگ کے دوران 773 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متحدہ عرب…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی 100 ڈالر سے متجاوز

امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف حملے جاری، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوسرے روز بھی 100 ڈالر سے متجاوز رہیں۔ لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 68 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا، عالمی منڈی میں برینٹ خام آئل 103اعشاریہ 14 ڈالر…

مولانا فضل الرحمان نےملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور  مولانا فضل الرحمان نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ’’روزانہ مشرق ‘‘ کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے…

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل شامل

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی نے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی…

ایران کی اجازت :ترک جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرا، 15 دیگر جہاز نگرانی میں

انقرہ: ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک تجارتی جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا،یہ کامیابی موجودہ کشیدہ صورتحال میں اہم پیش رفت ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق…

آئی ایم ایف کی منظوری سے گیس سرکلر ڈیٹ 2 سال میں ختم کرنے کی تجویز

حکومت پاکستان نے گیس سیکٹر کے تقریباً 1500 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کو آئندہ 3 برس میں ختم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی…

پاکستان میں خوف پھیلانے کی کوشش ناکام، افغان طالبان کے ڈرونز تباہ کر دیے گئے

راولپنڈی: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر کیے گئے ڈرون حملوں کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز کی کارروائی کے دوران ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا تاہم…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P