ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1450 افراد شہید ہو چکے: عرب میڈیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1450 افراد شہید ہو چکے: عرب میڈیا

امریکا اور اسرائیل کے ایران اور خطے میں حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران میں حملوں کے بعد اب تک 1 ہزار 450 افراد شہید ہونے کی اطلاع، ہے، لبنان میں جنگ کے دوران 773 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متحدہ عرب امارات میں حملوں کے نتیجے میں 6 افراد، بحرین میں جھڑپوں کے دوران 2 اور سعودی عرب میں حملوں کے بعد 2 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

حالیہ کشیدگی کے دوران کویت میں 6 افراد جان سے گئے، عمان میں حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے 11 اہلکار بھی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے، عراق میں جاری کشیدگی کے دوران 26 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.