کوئٹہ میں پولیس چوکی پر حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ عمران شوکت کے مطابق علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P