آج امریکی افواج نے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، ٹرمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آج امریکی افواج نے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر طاقتور ترین حملے کیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج امریکی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملے کیے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے تاج زیور، خارگ جزیرہ میں ہر فوجی ہدف کو مکمل طورپر مٹا دیا گیا ہے، ہمارے ہتھیار سب سے زیادہ طاقتور اور نفیس ہیں۔

ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا آبنائے ہرمز میں امریکی نیوی جلد جہازوں کو تحفظ دے گی، ایران میں امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مختلف ہوسکتے ہیں، جب تک ضرورت ہوئی جنگ جاری رہے گی۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فوج اور اس دہشت گرد حکومت میں شامل دیگر تمام افراد کیلئے عقلمندی ہوگی کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.