صحبت پور،ڈیرہ مراد جمالی واقعے کے بعد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی میں اضافہ، پولیس گشت سخت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صحبت پور،ڈیرہ مراد جمالی واقعے کے بعد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی میں اضافہ، پولیس گشت سخت

صحبت پور (یو این اے )ڈی ایس پی سرکل صحبت پور عبدالحمید تھیم نے کہا ہے کہ پڑوسی ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد صحبت پور میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کی ٹی اینڈ ٹی کالونی میں قانون شکن عناصر کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد صحبت پور پولیس ہائی الرٹ ہے۔ڈی ایس پی عبدالحمید تھیم نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی براہِ راست نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکار نے اپنی جان دے کر فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے اور اب سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مہم بلا تعطل جاری رہ سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.