بھاگ، ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشان

بھاگ: ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاج معالجہ پہلے ہی مہنگا ہونے کے بعد بیماری کی صورت میں ادویات کی خریداری عام ادمی کے لیے اضافی مالی بوجھ بن گئی ہے بھاگ شہر اور گرد و نواح کے شہریوں نے ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے ایک طرف مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے تو دوسری جانب مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے عوامی حلقوں کے مطابق خصوصا ایسے مریض جو مستقل ادویات پر ادویات استعمال کرتے ہیں ان کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے محدود آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے گھر کے بنیادی اخراجات پورے کرنا بہت ہی مشکل ہو چکا ہے جبکہ ڈاکٹر کی فیس ٹیسٹوں کے اخراجات اور مہنگی ادویات کی خریداری نے علاج معالجہ مزید مشکل بنا دیا ہے شہریوں نے متعلق حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ضروری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو عام ادمی کی قوت خرید کے مطابق رکھنے کے لیے بہتر اقدامات کیے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P