صحبت پور اور گرد ونواح میں پینے کے میٹھے پانی کا فقدان

صحبت پور (ان لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ظہور احمد لاشاری غلام عباس برڑو عامر خان کھوسہ اور دیگر کا کہنا ہے کہ صحبت پور اور گرد ونواح میں پینے کے میٹھے پانی کا فقدان عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور پی ایچ آئی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر پہنور سنہڑی مانجھی پور آدم پور حیردین مراد علی میہو پور سے لیکر ملگزار تک کی عوام سخت پریشان ہے تو دوسری طرف گیس کی بندش نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اصافہ کردیا ہے عوام اپنے ہی ہاتھوں سے لگائے گئے درختوں کو کاٹ کر انکی لکڑی جانوروں کا گوبر بطور ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں گوبر کے استعمال سے دھواں ہی دھواں نظر آنے لگا جسکی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے ساتھ گھریلو خواتین کو دھویں کی وجہ آنکھوں کی بینائی پر بھی اثر پڑنے لگا ہے اس موقع پر انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مانجھی پور اور گرد نواح کی عوام کو پینے کے صاف پانی اور گیس جیسی نعمت سے نوازا جائے 2010 کے سیلاب سے قبل مانجھی پور اور گرد نواح میں گیس فراہم کی جاتی تھی فوری طور عوام کے مسائل حل کیے جائیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P