صحبت پور، شدید گرمی میں بجلی کی شدید آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی، شہری تڑپ اٹھے

صحبت پور : صحبت پور ضلع بھر میں شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی شدید آنکھ مچولی اور ٹرپنگ نے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے، جس کے باعث بیمار بچے اور بوڑھے سخت گرمی میں تڑپنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیسکو 132 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن کی نااہلی اور کم ہوتی صلاحیت کے باعث صحبت پور سٹی سمیت فیڈر شاہی واہ، فیڈر حیردین، فیڈر خرپور، فیڈر اظہار کھوسو اور فیڈر جیانی کے علاقے بجلی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔مقامی مکینوں کے مطابق شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، مسلسل ٹرپنگ اور وولٹیج کی شدید کمی نے پنکھوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے معمر افراد اور بچے سخت اذیت کا شکار ہیں۔ شہریوں نے کیسکو حکام سے نااہلی کا فوری نوٹس لینے اور گرڈ اسٹیشن سمیت تمام متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P