نصیرآباد میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہری

نصیر آباد نصیرآباد ڈویڑن میں پہلی مرتبہ ضلع نصیرآباد میں ڈپٹی کمشنر نصیراباد کی قیادت میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا واضح رہے کہ آج ضلع نصیراباد میں خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات کے فوری ازالے کے لیے پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر نصیراباد وریندر لعل کی جانب سے خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بالخصوص عمر رسیدہ غریب اور مستحق خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل و مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیاکھلی کچہری کے دوران خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے متعلق درپیش پیچیدگیوں مالی معاونت کے حصول میں مشکلات علاج معالجے کے لیے انڈومنٹ فنڈ سے استفادہ کرنے میں حائل رکاوٹوں نرسنگ کالج ڈیرہ مراد جمالی میں ہاسٹل کی عمارت کی عدم دستیابی سمیت مختلف اہم مسائل تفصیل سے بیان کیے خواتین نے تحصیل باباکوٹ اور تحصیل تمبو میں آمدورفت کے دوران امن و امان سے متعلق مسائل جبکہ تحصیل میر حسن میں پرائمری اسکول کے قیام اور بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ بھی پیش کیا اس کے علاوہ خواتین نے مختلف مالی سماجی اور بنیادی نوعیت کی مشکلات سے بھی ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کیاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرا ?باد وریندر لعل نے خواتین کے مسائل کو انتہائی توجہ اور تحمل کے ساتھ سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواتین کی جانب سے پیش کیے گئے جائز مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے کمزور غریب اور مستحق طبقات بالخصوص خواتین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور انہیں سرکاری سہولیات تک رسائی میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد اس عزم کا اظہار ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے مسائل کے اظہار کے لیے ایک باعزت محفوظ اور براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے یقین دلایا کہ خواتین کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ موثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے گاڈپٹی کمشنر نے خود عمر رسیدہ خواتین کے پاس جا کر ان کے مسائل سنے ان کی مشکلات دریافت کیں اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر ضروری کارروائی اور مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں شریک عمر رسیدہ اور مستحق خواتین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں پہلی مرتبہ خواتین کے مسائل سننے کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس پر ہم ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کو براہِ راست اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملنا خوش آئند اقدام ہے خواتین نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ آئندہ بھی اسی طرح باقاعدگی سے خواتین کے لیے خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ ان کے مسائل کو بروقت سنا اور حل کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اس موقع پر کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ خوشی اور اعزاز ہے کہ وہ غریب مستحق اور عمر رسیدہ خواتین کی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو اپنے جائز مسئلے کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P