کھیل – صفحہ 45 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

کھیل

کھیل

اولمپیئن ارشد ندیم کو بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کا اعزاز مل گیا

جنوبی کوریا نے پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم کو بہترین ایشیئن ایتھلیٹ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔ جنوبی کوریا میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ اہم اجلاس کے بعد کیا گیا، ایشیئن ایتھلیٹکس کے اجلاس میں چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی بھی موجود تھے۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں چیمپیئن شپ میں شرکت کریں […]

نوجوان بلے باز شبمن گل بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان مقرر

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 25 سالہ اوپننگ بیٹر شبمن گل کو بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ شبمن گل سابق کپتان روہت شرما کی جگہ لیں گے جنہوں نے حال ہی میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، گل کی قیادت میں […]

سٹارز نے سدرہ امین کی قیادت میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

سٹارز نے سدرہ امین کی قیادت میں نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکہ آرائی میں کانکررز کو 42 رنز سے شکست ہوئی، نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ ثنا عروج 44 رنز کے […]

پاکستان کی سنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو تاریخی شکست

سنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو سکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم سکور سے شکست دی۔ بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین […]

سابق سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی […]

النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے سے متعلق خبریں سامنے آگئیں۔ ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 15.2 ملین یورو (یعنی پاکستنای روپوں میں 4 ارب 84 کروڑ سے زائد) ماہانہ کی ڈیل کی […]

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والی […]

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

معروف پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے جمعہ کے روز نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا (8 ہزار 586 میٹر) کو سر کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 12 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن […]

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیزیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں بابراعظم اور محمد رضوان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ میں حالیہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) […]

پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش […]