پاکستان کی سنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو تاریخی شکست – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کی سنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو تاریخی شکست

سنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو سکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔

پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم سکور سے شکست دی۔

بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔

سنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کی پہلی، دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین کے کیوئسٹ سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.