عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

امریکا اور ایران میں کوئی معاہدہ طے نہ پانے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی صورت میں بڑھتی کشیدگی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتے ہوئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

برینٹ کروڈ 3فیصد سے زائد اضافے سے 101.46 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جب کہ ڈبلیوٹی آئی کروڈ 2.87 فیصد مہنگا ہو کر 92.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

ابوظبی عالمی بینچ مارک مربان کروڈ 4.88 فیصد بڑھ کر100.99 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائدکا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.