حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

213 رنز کا ہدف حیدرآباد نے آخری اوور میں پورا کر لیا ‘عثمان خان کی سنچری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 33 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے ۔ کراچی کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیون سمتھ نے 106 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھ فرحان صاحبزادہ نے 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو دونوں بلے بازوں نے 132 رنز کا اووپنگ اسٹینڈ فراہم کیا ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدر آباد کا آغاز مایوس کن رہا لیکن عثمان خان نے میچ کا پانسا پلٹ دیا اور صرف 47 گیندوں پر 101 رنز کی انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.