سہ ملکی ون ڈے سیریز : شاداب کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے انگلینڈکو ایک وکٹ سے ہرادیا

سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔

پاکستانی ٹیم آج خواتین میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے گلابی رنگ کی کِٹ پہن کر میدان میں اتری ۔

سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47 ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔

پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن کو 4 رنز پر پویلین بھیج دیا، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی نے ہی تیسرے اوور میں جو روٹ کو بھی 5 رنز پر کیچ آؤٹ کیا جبکہ پانچویں اوور کے دوران ہیری بروک بھی رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ ٹیم کی چوتھی وکٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی اور 52 رنز پر انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے۔

52 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے باوجود انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے بھرپور مزاہمت کی اور 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ سیم کرن 42 اور گس آکنٹسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔

ان کے علاوہ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P