Browsing Category
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ عائزہ خان کی پہلی بار فواد خان کیساتھ فلمی دنیا میں انٹری متوقع
پاکستانی شوبز انڈسٹری کےناموراداکار فوادخان اورمقبول اداکارہ عائزہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنےجارہےہیں،دونوں فنکاروں کےپہلےمشترکہ پراجیکٹ سےمتعلق اہم تفصیلات بھی سامنےآچکی ہیں۔ دعوی سامنے آیا ہے کہ فواد خان اور عائزہ خان دونوں جلد ہی ہدایت کار ندیم بیگ کی نئی آنے والی فلم میں مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے، […]
پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس، فضا علی سے واقعے پر وضاحت طلب
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لائیو مارننگ شو کے دوران میزبان فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا […]
اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی
جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی، […]
راجپال یادیو نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کام کیوں نہیں کیا؟
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے ایک پرانا راز کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور فلم اوم شانتی اوم میں کام کیوں نہیں کیا؟ ایک حالیہ انٹرویو میں راجپال یادیو نے انکشاف کیا کہ اس فلم کی پروڈکشن بابی چاؤلہ سنبھال رہے تھے، جنہوں […]
لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا
لیجنڈری گلوکارہ آشابھوسلے کو ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کہہ دیا گیا۔ بھارتی گلوکارہ کی آخری رسومات پیر کے روز شیواجی پارک کے شمشان گھاٹ میں اداکی گئیں، رسومات اُن کے صاحبزادے آنند بھوسلے نے انجام دیں۔ آشا بھوسلے کے تابوت کے ساتھ قومی پرچم لپٹا ہوا تھا اور انہیں ممبئی پولیس نے […]
آشا بھوسلے کی آخری خواہش کیا تھی؟
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسیں، وہ کئی اعضا کے ناکارہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔ آشا بھوسلے نے 2025 میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخری خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ گاتے گاتے دنیا سے رخصت ہونا چاہتی […]
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی قربتیں بڑھ گئیں؟ کوچیلا کی رومانوی ویڈیوز وائرل
عالمی پاپ اسٹار کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، جب دونوں کو معروف میوزک فیسٹیول کوچیلا میں نہایت قریبی انداز میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فیسٹیول کے دوران دونوں شخصیات […]
لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب گزشتہ روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، ان کی موت متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے کے سبب ہوئی۔ بیٹا آنند بھوسلے کے مطابق آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو ادا […]
آشا بھوسلے کتنے سو کروڑ اثاثوں کی مالکن تھیں؟
بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں، وہ 250 کروڑ روپے کے مالی اثاثے 100 کروڑ کی قیمتی جائیدادیں اور ایک ریسٹورنٹ چین بھی ورثے میں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے ناصرف اپنی لازوال آواز بلکہ ایک بڑی مالی اور کاروباری […]
اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ جب میرا اے ڈی چاہتا ہے کہ میں 15 دن کے آرام کے بعد کام کروں۔ اداکارہ لپسنگ کرتے […]