Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی فلم "سائیکو” کا ٹریلر ریلیز

تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی فلم "سائیکو” کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم کی کہانی ذہنی چیلنجز کےگرد گھومتی ہے۔

 

فلم اسٹار میرا نے سما نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِنہیں کردار سے نکلنےمیں طویل وقت لگا اور وہ کچھ عرصہ اسپتال میں بھی زیرِ علاج رہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان کا کردار ناظرین کوپسند آئے گا۔

 

تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی ہوئی فلم ’سائیکو‘ کا ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی جس میں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔ فلم اسٹار شان شاہد نے فلم ’سائیکو‘ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More