Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی

اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن میں تبدیلی کر دی گئی۔

 

ایف بی آر نے غیر منقولہ جائیداد کے ریٹس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 5 سال تک کی عمارت کی قیمت 3 ہزار سے کم ہو کر 2500 روپے فی مربع فٹ رہ گئی۔ 5 سال سے پرانی عمارت کی قیمت 1500 سے کم ہو کر 1200 روپے فی مربع فٹ مقرر کردیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق بی 17، سی 14 اور سی 15 سیکٹرز میں پلاٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ڈی 12 میں فلیٹس اور کمرشل پراپرٹی کی ویلیوایشن بھی کم کر دی گئی، جی 13 سے جی 17 تک مختلف سیکٹرز میں قیمتیں کم کر دی گئیں۔

 

مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد اور بنی گالا میں بھی سرکاری قیمتوں میں کمی کردی گئی، مختلف ایریاز میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تاہم بلیو ایریا اور بڑے کمرشل علاقوں کی قیمتیں زیادہ تر برقرار ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More