وزیراعظم شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرکے ترکیہ سے پاکستان روانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرکے ترکیہ سے پاکستان روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورہ مکمل کرکے ترکیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے،انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے اعلی حکام نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

 

وزیر اعظم شہبازشریف کا تین روزہ دورہ سعودی عرب،قطر اورترکیہ کےدوروں پرمشتمل تھا،اس دوران وزیراعظم نےتینوں برادرممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں

 

اس سےقبل اسحاق ڈار نےاپنےبیان میں کہاوزیراعظم کےسعودی عرب اورقطرکےدورےنتیجہ خیز رہے،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئےبامقصدمذاکرات ہوئے،انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں ہوئیں۔

 

وزیراعظم اورترک صدررجب طیب اردوا ن کی ملاقات ہوئی،انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی سفارتی پلیٹ فارم بن چکا ہے،ترکیہ حکومت اور عوام کی مہمان نوازی اوربہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.