بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آنکھ کے آپریشن کے بعد ملاقات کروا دی گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آنکھ کے آپریشن کے بعد ملاقات کروا دی گئی

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کے آپریشن کے بعد اپنی اہلیہ کی عیادت کی اور ان کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

 

جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس میں بشریٰ بی بی نے اپنی بیٹیوں سے ہونے والی حالیہ گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 

مزید بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو فیملی کی جانب سے چاکلیٹس اور دیگر اشیاء بھی فراہم کی گئیں، جو بیٹیوں کی ملاقات کے بعد رائے سلمان ایڈووکیٹ کے ذریعے دوبارہ جیل پہنچائی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.