ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا

ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے ہرمز بند ہونے کے سبب جہاز نے رخ تبدیل کیا تاہم پاکستانی جہاز کو جلد دوبارہ راستہ فراہم کیےجانے کا امکان ہے۔شپنگ ذرائع نے بتایاکہ خیرپور جہاز کویت سے کروڑوں لیٹر ڈیزل کراچی لا رہا تھا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کی تھی اور امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز تھا۔تاہم آج امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی ختم نہ ہونے پر ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P