آشا بھوسلے کی آخری خواہش کیا تھی؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آشا بھوسلے کی آخری خواہش کیا تھی؟

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسیں، وہ کئی اعضا کے ناکارہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔

آشا بھوسلے نے 2025 میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخری خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ گاتے گاتے دنیا سے رخصت ہونا چاہتی ہیں۔

اُس پوڈ آشا کا کہنا تھا کہ ’میری سب سے بڑی خوشی یہی ہوگی کہ میں گاتے گاتے ہی دنیا سے جاؤں۔‘

آشا نے تین سال کی عمر میں موسیقی سیکھنا شروع کیا اور اپنی زندگی کے 83 سال موسیقی کو دیے۔

انہوں نے ہزاروں گانے مختلف زبانوں میں گائے اور کئی نسلوں تک اپنی آواز سے دلوں کو مسحور کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.