ذوالقعد کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ذوالقعد کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

ترجمان سپارکو کے مطابق کل 18 اپریل کو ذوالقعد کا چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں، یکم ذوالقعد 19 اپریل بروز اتوار ہونے کی توقع ہے،سپارکو کی پیشں گوئی

 

بیان کے مطابق نیا چاند 17 اپریل کی صبح 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، 18 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کا وقت 81 منٹ تک ہوگا۔

 

ترجمان سپارکو کے مطابق نئے اسلامی مہینے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، چاند کی رویت کا فیصلہ مستند شہادتوں کی بنیاد پر ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.