پی ایس ایل کے ’چاچا‘ پیٹر سڈل بڑی مشکل میں پھنس گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل کے ’چاچا‘ پیٹر سڈل بڑی مشکل میں پھنس گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ’چاچا‘ کے نام سے مشہور پیٹر سڈل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے قواعد کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل اور انگلش آل راؤنڈر سمیت پٹیل کو اس موسمِ گرما کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

یہ پابندی اس وجہ سے عائد کی گئی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال جنوری اور فروری میں گوا میں منعقد ہونے والی ورلڈ لیجنڈز پرو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیا تھا۔

یہ لیگ غیر منظور شدہ قرار دی گئی تھی کیونکہ اسے بھارتی کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل نہیں تھی۔

 

انگلینڈ کرکٹ کے قوانین کے مطابق جو کھلاڑی گزشتہ 12 ماہ میں کسی غیر منظور شدہ لیگ میں شریک ہوں وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے اہل نہیں رہتے۔

 

41 سالہ سڈل ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے تھے تاہم کلب نے ان کے معاہدے کے خاتمے کی تصدیق کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور متبادل کھلاڑی تلاش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.