پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و صدر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز ہوگی، تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔

قبل ازیں بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز شیڈولڈ تھی، سیریز کیلئے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا، پی سی بی کی جانب سے سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.