نوجوان بلے باز شبمن گل بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان مقرر – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نوجوان بلے باز شبمن گل بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان مقرر

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 25 سالہ اوپننگ بیٹر شبمن گل کو بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کے لیے شبمن گل اور جسپریت بمراہ کے درمیان مقابلہ تھا تاہم بمراہ کی ممکنہ عدم دستیابی اور گل کی مستقل کارکردگی کی بنیاد پر گل کو قیادت سونپی گئی، شبمن نے اس سے قبل پانچ ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں بھی بھارت کی قیادت کی ہے جن میں سے چار میں فتح حاصل کی اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان بھی ہیں۔

گل نے 21-2020 میں آسٹریلیا کے خلاف ایم سی جی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 32 ٹیسٹ میچوں میں 1893 رنز بنائے ہیں جس میں پانچ سنچریاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ریشبھ پنت کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد شامی انجری کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں، ٹیم میں نئے چہروں میں کرن نائر، سائی سدرشن اور نیتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.