لسبیلہ(یو این اے )لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں درگاہ سید حسین شاہ، جامع مسجد نورانی اور میونسپل کمیٹی اوتھل کو جانے والی مرکزی سڑک طویل عرصے سے شدید خستہ حالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے شہریوں اور زائرین کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور اس پر جگہ جگہ نوکیلے کنکر پھیلے ہوئے ہیں، جس سے نہ صرف پیدل چلنا محال ہو گیا ہے بلکہ تیز رفتار گاڑیوں کے ٹائروں سے اچھلنے والے کنکر راہگیروں کو لگنے سے روزانہ حادثات اور جانی نقصان کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سڑک مذہبی اور انتظامی لحاظ سے مرکزی حیثیت رکھتی ہے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اس کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی، سیکریٹری پارلیمانی امور نوابزادہ میر زرین خان مگسی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی اور چیف آفیسر حاجی محمد خان دودا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عوامی تکلیف کا نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ حادثات کا سدباب ہو سکے اور شہریوں کو درپیش سفری اذیت کا مستقل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
Trending
- ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
- پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، 400
- بھارتی عدالت کا جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
- سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز
- اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے، 6 افراد شہید
- وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا
- نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
- بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
- معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
- Daily Mashriq 31-05-2026
You might also like