سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ٹیم سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی، قومی ٹیم کی کوالیفکیشن آخری لیگ میچ میں جاپان کے خلاف 2-2 سے ڈرا میچ کے بعد ہوئی۔

پاکستان اور جاپان کے چار چار میچز کے بعد سات سات پوائنٹس رہے، دونوں ٹیموں کا گول ڈیفرنس بھی پلس آٹھ رہا، تاہم قومی ٹیم نے زیادہ گول اسکور کرنے کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان نے چار میچز میں 18 جبکہ جاپان نے 16 گول اسکور کیے۔

آخری لیگ میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 18ویں منٹ میں برتری حاصل کی، پاکستان کے حمزہ فیاض نے 34ویں منٹ میں مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

جاپان نے 42ویں منٹ میں دوبارہ برتری حاصل کرلی تاہم اس مرتبہ غلام مصطفیٰ نے اگلے ہی منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

پاکستان چوتھے کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی اسٹروک پر گول نہ کرسکا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں دو میچز جیتے، ایک ڈرا کھیلا اور ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان نے چین کو 3-8 اور کینیڈا کو 2-6 سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کے خلاف 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P