آئی سی سی نے اگلے کئی ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی

آئی سی سی نے اگلے کئی ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2028 میں شیڈول دونوں ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کے درمیان صرف 11 دنوں کا وقفہ رکھا گیا ہے۔

پاکستان میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 7 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلاجائے گا جبکہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 12 اور مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی نے اکتوبر میں ہونے والے اجلاس کے بعد اہم ایونٹس کی تاریخوں کو ممبر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ مینز اینڈ و یمنز 2028 ورلڈکپس کے ونڈو کی تاریخوں کو بھی ممبر بورڈز کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2029 ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ میں 8 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ونڈو جون کی بجائے جولائی اور اگست کردی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2027 سے 2031 کے درمیان 12 مینز 7 ویمنز اور 5 انڈر19 کے ایونٹس شیڈول ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کوالیفائرز جنوری اور فروری 2028 میں ہوں گے۔ اس سے قبل اولمپکس کوالیفائرز 2027 میں کروانے کی تجویز تھی۔ آئی سی سی نے اولمپکس کوالیفائرز کے وینیوز کو تاحال فائنل نہیں کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P