غیر قانونی گیس دکانیں اور من مانے نرخ؛ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر حب اور انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ
وندر(یو این اے)وندر شہر میںLPG گیس کی قیمتیں 480 روپے فی کلو تک جا پہنچی گیس پر انحصار کرنے والے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے جبکہ عوام کا کوئی پرسانِ حال نظر نہیں آ رہا ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وندر اور اس کے نواحی علاقوں میں بیشتر گھرانے کھانا پکانے سمیت روزمرہ ضروریات کے لیے ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں تاہم قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب گیس فروش مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ سرکاری نرخنامے پر کہیں بھی عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا ۔ واضح رہے کہ وندر میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی گیس کی دکانیں شہریوں کے لیے عذاب بن چکی ہیں جو گنجان آباد علاقوں اور بازاروں کے اندر کھلے عام کام کر رہی ہیں جہاں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات بھی موجود نہیں اور ان دکانوں پر سلنڈرز کی غیر محفوظ ری فلنگ اور ذخیرہ اندوزی کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ ذمہ دار مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی چیکنگ یا کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر حب ، اسسٹنٹ کمشنر وندر اور ایس ایچ او وندر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے غیر قانونی گیس دکانوں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے اور حفاظتی اصولوں کی سختی سے پابندی لازمی قرار دی جائے تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے قبل مثر اقدامات کیے جا سکیں ۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!