کوئٹہ(اے اےن اےن) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و کیسکو لیبر یونین کے مرکزی صدر پیر محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان، گوادر فشر مین ورکر یونین کے حاجی خداہیداد واجو، یونس انور، بلوچ فشر مین محنت کش یونین اورماڑہ کے رہنما زبیر مسافر، اور صدر دی بلوچ فشرمین محنت کش اورماڑہ زبیر مسافر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اورماڑہ کی ساحلی حدود میں ٹرالر مافیا کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور غیر قانونی شکار نے مقامی ماہی گیروں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے ٹرالرز جدید اور ممنوعہ جالوں کے ذریعے سمندری وسائل کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں، جس کے باعث نہ صرف قیمتی آبی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ مقامی ماہی گیروں کا روزگار بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے نتیجے میں غریب ماہی گیروں کے جال کٹ کر ضائع ہو رہے ہیں، ان کی کشتیاں نقصان کا شکار بن رہی ہیں اور ان کے خاندان شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔رہنماو¿ں نے واضح کیا کہ متعلقہ اداروں کی غفلت اور مسلسل خاموشی نے ٹرالر مافیا کو مزید طاقتور اور بے لگام بنا دیا ہے، جو نہ صرف مقامی آبادی کے لیے بلکہ حکومتی رٹ کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید گھمبیر ہو سکتی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، مشیر فشریز برکت علی رند، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں، گوادر اور اورماڑہ کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر سخت پابندی عائد کریں، ٹرالر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اور متاثرہ ماہی گیروں کے نقصانات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
Trending
- Daily Mashriq 31-05-2026
- گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
- گوادر پاکستان کی معاشی ترقی، بحری تجارت اور علاقائی روابط کا اہم مرکز بن رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی
- پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک،
- فرنچ اوپن میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کا خواب ادھورا رہ گیا
- پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا: ایرانی صدر
- غار میں 5 افراد سیلاب کا پانی بھرجانے سے 8 دن سے موت و زندگی کی کشمکش میں
- پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکا
- 73 سال بعد فرانس کا مس یونیورس مقابلے کا بائیکاٹ
- واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!