وڈھ بازار میں اشیا خوردونوش اور پٹرول کی شدید قلت، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 

خضدار: وڈھ بازار میں اشیا خوردونوش اور پٹرول سمیت دیگر ضروری سامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بازار میں ضرورت کا سامان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں اور سپلائی مکمل طور پر بند ہونے سے شہری شدید دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جو گاڑیاں وڈھ بازار کے لیے اشیائے ضروریہ پہنچاتی ہیں، واپسی پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کیے جاتے ہیں۔مقامی اطلاعات کے مطابق، اشیا خوردونوش اور پٹرول کی قلت کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ واپسی پر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات کا خدشہ یا دعوی کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز راشن اور پٹرول لانے سے مسلسل گریز کر رہے ہیں۔ وڈھ بازار میں اس صورتحال کی وجہ سے تاجر برادری شدید کوفت سے دوچار ہے، جبکہ ان واقعات کے بعد وڈھ کے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ وڈھ کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ وڈھ کے عوام کو اشیا خوردونوش پہنچانے کا فوری اور محفوظ انتظام کیا جائے تاکہ عوام ضروری اشیا خرید کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P