Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا، تربت اور لسبیلہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں جنوبی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے 29 مئی یعنی عید الاضحی تک صوبے کے گرم اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ حالیہ ریکارڈ کے مطابق تربت، حب اور لسبیلہ میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ سبی میں 45 اور گوادر میں 46 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوپہر 11 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی جیسی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، لہذا مویشی منڈیوں کا رخ کرنے والے افراد بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دوسری جانب، کوئٹہ، زیارت اور قلات میں موسم قدرے بہتر ہے، جہاں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More