Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی کے سابق ڈی سی کوئٹہ پر سنگین الزامات

اسلام آباد ،کوئٹہ(یو این اے )رکنِ قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ پر اخلاقی گراوٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ اپنے خطاب میں ایم این اے نے دعوی کیا کہ سابق ڈپٹی کمشنر نے انہیں ایک لڑکی کا موبائل نمبر بھیج کر اس سے ملاقات کرنے پر اصرار کیا اور جب انہوں نے وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ مذکورہ لڑکی ان کی "بہت بڑی فین” ہے۔ ملک عادل خان بازئی کے مطابق، اس غیر اخلاقی مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار پر ڈی سی نے مبینہ طور پر دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا۔ملک عادل خان بازئی نے مزید انکشاف کیا کہ انکار کے بعد سابق ڈی سی نے انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ "تمہارا پلازہ گرا کر میں نے ٹھیک کیا ہے، تمہارے ساتھ یہی ہونا چاہیے” اور مزید کہا کہ "تمہیں دیکھ لیں گے”۔ رکنِ قومی اسمبلی نے اس معاملے کو ایوان کے سامنے رکھتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس پورے واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ سرکاری افسر کی جانب سے منتخب نمائندے کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے حقائق قوم کے سامنے آ سکیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More