رکھنی بازار کی ترقی سے مقامی معیشت کو نئی جہت ملے گی کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئے گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رکھنی بازار کی ترقی سے مقامی معیشت کو نئی جہت ملے گی کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئے گی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) حکومت بلوچستان نے رکھنی بازار کی جامع بہتری، تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا، تجارتی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس منصوبے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ منصوبے کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ رکھنی بازار کی ترقی سے مقامی معیشت کو نئی جہت ملے گی کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئے گی اور تاجروں کو ایک منظم، محفوظ اور سہل کاروباری ماحول میسر آئے گا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو مستحکم کرے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہری سہولیات کی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پائیدار ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے عوام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی اور شہروں کی منظم ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ رکھنی بازار کی اپ گریڈیشن سے علاقے کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، شہری نظم و نسق بہتر ہوگا اور عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی جو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.