کوئٹہ: کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر زاہد خان خلجی نے جوائنٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں طویل عرصے سے سڑک کے دونوں اطراف قائم سبزی فروشوں کی ریڑھیوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت جاری کی کہ تمام ریڑھی بانوں کو سڑک سے ہٹا کر ایک مخصوص مقام پر منتقل کیا جائے، تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم ہو۔حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت ریڑھیوں کو باقاعدہ پوائنٹ مختص کر کے وہاں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ موقع پر موجود عملے نے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا۔ اس دوران متعلقہ ریلوے عملہ بھی موجود تھا، جنہیں انتظامی معاملات میں شامل کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کو ایک منظم اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Trending
- Daily Mashriq 12-06-2026
- آج رات ایران پر انتہائی طاقتور حملہ کریں گے، ٹرمپ کا اعلان
- بلوچستان میں 23 ہڑتالی ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس
- لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل
- لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
- بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- کترینہ کیف اب دوبارہ فلموں میں کام کریں گی یا نہیں؟
- وفاقی وزراء حکومتی مشینری کے ذریعے جی بی الیکشن کے نتائج بدلنا چاہتے ہیں: ندیم افضل چن
- فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی
- پاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی
You might also like