کوئٹہ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں مبینہ دگنا اضافہ، والدین پریشان

کوئٹہ میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں مبینہ دگنا اضافہ، والدین پریشان

کوئٹہ کے مختلف نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں مبینہ طور پر دگنا اضافہ کیے جانے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، جس کے باعث والدین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ فیسوں میں مسلسل اضافے نے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا سوال ہے کہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کی نگرانی اور اسے ضابطے میں رکھنے کے لیے مؤثر نظام موجود ہے یا نہیں؟

والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو نجی اسکولوں کی فیسوں کا جائزہ لینے، مبینہ غیرضروری اضافے کی تحقیقات کرنے اور والدین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کسی خاندان پر اضافی بوجھ نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہے، اس لیے فیسوں میں اضافے کے معاملے پر مؤثر نگرانی اور واضح پالیسی ضروری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P