صحبت پور (آن لائن) چور ایک گھر سے بیل چوری کرکے لے گئے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود پولیس چوکی جیانی ڈپ سے نامعلوم چوروں نے استاد امان اللہ کے گھر سے اعلی نسل کا بیل چوری کر لیا جسکی فوری طور پر طلاع چوکی انچارج حبیب اللہ کھوسہ کو دی گئی جو معمول کی گشت پر تھے تھانہ کے ایس ایچ او کی مثر حکمتِ عملی کے تحت ایک اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تھانہ شہید ملک محمد علی کے ایس ایچ او محمد صادق بھنگر اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کی واردات ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مگسی چوکی کے قریب نامعلوم چور استاد سلیمان خان کھوسہ کے گھر سے قیمتی بیل چوری کرکے فرار ہو رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور موثر گشت کے دوران ملزمان کا تعاقب شروع کیا۔پولیس نے فتو ڈپ کے مقام پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ قیمتی بیل برآمد کر لیا، تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ برآمد شدہ بیل اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔
You might also like