Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری اور نجی اسکیمز کا […]
اسرائیلی فوج فلسطین کے مرحوم رہنما یاسر عرفات سے بھی خوف میں مبتلا
اسرائیلی فوج فلسطینی مرحوم رہنما یاسر عرفات سے بھی خوف میں مبتلا ہوگئی، مغربی کنارے میں فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی یادگار توڑ دی گئی۔ طولکرم پناہ گزین کیمپ کے قریب یاسر عرفات کی یادگار اسرائیلی فوج نے بلڈوز کر دی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کئی دن کے محاصرے کے بعد غزہ کے […]
مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سری نگر سے تقریباً 200 کلو میٹر دور دراز کے علاقے ڈوڈا میں […]
سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے، ملزمان کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف دائر سائفر کیس کا ٹرائل شفاف انداز سے چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سائفر کیس کا […]
ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 نومبر کی درمیانی رات کو خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں […]
اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی مشروط اجازت
اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب میں کہا ہے کہ جس عورت کو سفر […]
آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس بڑھانے کی تجویز دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف نے شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی تکمیل پر آج معاہدے کا امکان ہے جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دیا ہے تاہم ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور […]
دہشت گردی کو ہم نے مکمل طور پر ختم کیا بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، نوا زشریف
کوئٹہ(اے این این) پاکستان مسلم لےگ(ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا، گوادر سے کوئٹہ تک عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کیں بلوچستان کے عوام کو سفر کی […]
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت 30 اہم سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل
بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل)، نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق رکن اسمبلی سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، بابہ بلیدی، سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کیتھران، محمد خان […]
اسرائیلی بمباری میں نومولودوں سمیت 179 مریض ملبے میں دفن ہوگئے، ڈائریکٹر الشفا
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں غزہ کے الشفا اسپتال کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور 179 مریض ملبے تلے دب گئے جن میں سے 7 نومولود اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ کے 29 مریض بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلیمہ نے کہا ہے کہ اسرائیل […]
