Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
فیض آباد دھرنے پر کسی کا احتساب نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی دیکھنا پڑا، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں 15 نومبر کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ 6 فروری 2019 کو دیا، جس میں ماضی کے پر تشدد واقعات کا حوالہ دیکر مستقبل کیلئے وارننگ دی گئی تھی، […]
اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسلی کشی سے روکا جائے، پاکستان کا اسرائیلی حامیوں سے مطالبہ
دفترخارجہ نے غزہ میں جاری بدترین جارحیت پر اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد سے روکنے کے لیے بات کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ عرب-اسلامی مشترکہ سربراہی اجلاس میں مطالبہ […]
جوبائیڈن نے پاکستانی کو امریکی وفاقی اپیل کورٹ کا پہلا مسلم وکیل نامزد کردیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل منگی کو وفاقی اپیل کورٹ میں وکیل نامزد کردیا اس طرح وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے امریکی مسلمان بن جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے عدیل منگی کی بطور وفاقی اپیل کورٹ وکیل نامزدگی کی منظوری سینیٹ نے […]
اسرائیل کی حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری؛ ویڈیو بھی وائرل کردی
اسرائیل نے حماس کے سربراہ اور غزہ کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے گھر کو فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے اس سفاکانہ عمل کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی […]
عمران خان، فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی متعدد وجوہات تھیں، صدر
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت میں ناکامی کی بہت سی وجوہات تھیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو ان […]
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے، 70 کروڑ ڈالر ملیں گے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد قرض کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر کی قسط […]
شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 اور شان مسعود ٹیسٹ کپتان مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ […]
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی: جان اچکزئی
نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے […]
روس کا بھارت کے ساتھ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنے کا معاہدہ
روس نے بھارت کے ساتھ ایگلا-ایس ہینڈ ہیلڈ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’طاس‘ نے اسلحہ برآمد کرنے والی سرکاری کمپنی کے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ماسکو نے لائسنس کے تحت بھارت میں ہتھیار کی پیداوار کی منظوری دے دی۔ […]
الشفا ہسپتال پر حملے کی مذمت، غزہ میں کوئی جگہ ہماری پہنچ سے دور نہیں، اسرائیل
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو 7 اکتوبر کے حملے کے بعد کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے اور غزہ میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں ہماری فوج نہیں پہنچ سکے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے ہمیں کہا ہم غزہ کے قریب نہیں پہنچیں گے […]
