کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہا اور نہ ہی ن لیگ چھوڑ رہا ہوں ، سعد رفیق کی وضاحت
خواجہ سعد رفیق کی ضروری وضاحت :
میں یا میرے رفقأ نىئ سیاسی جماعت نہیں بنا رھے ، اس حوالے سے پھیلایا جانیوالا پروپیگنڈا ، خبریں یا تجزیے درست نہیں ھیں ،
سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار ، اعلٰی تعلیم یافتہ ٹیکنو کریٹس ، بزنس مین ، قانون دانوں ، ریٹائرڈ سول و فوجی افسران اور نمایاں سیاسی و صحافتی شخصیات پر مشتمل قومی بیداری کی ایک تحریک تشکیل دی جا رھی ھے جو کہ جماعتی دھڑے بندیوں سے بالاتر ھو گی ۔
اسے الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ نہیں کروایا جائیگا ۔
مقصد قومی زندگی کے مختف شعبوں میں تحقیق ، علم ، غور و فکر ، مکالمے اور کامیاب عالمی تجربات کی روشنی میں سیاسی ، انتخابی ، انتظامی ، عدالتی ، تعلیمی اور ادارہ جاتی اصلاحات تجویز کرنا ھے تاکہ گورننس کے فرسودہ نظام سے نجات پا کر پاکستان آگے بڑھ سکے ،
ھم نے جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکے ، مستقبل نوجوان کا ھے ، اسے ورثے میں ایک دھندلا ، لڑکھڑاتا ، غیر منصفانہ یا آمرانہ رویوں کی دلدل میں ڈوبا ھوا پاکستان نہیں بلکہ ایک چمکتا دمکتا روشن اور آگے بڑھتا جمہوری پاکستان دیکر جانا ھے ۔۔۔
سول سوسائٹی کی اس تحریک میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور جماعتی وابستگیوں سے دور ماھرین سب شامل ھیں
ھمارے قافلے میں شامل ھونیوالے افراد کی سیاسی وابستگیوں پر کوئ پابندی نہیں ، آپ اپنی پسندیدہ جماعت میں رھیں یا کسی بھی جماعت میں نہ ھوں ،لیکن حق کو حق کہا جائیگا اور غلط کا ساتھ نہیں دیا جائیگا !
صلے و ستائش کے طلبگار ،جلد باز ، چاپلوس ، انتہا پسند ، غیر جمہوری ، منتقم مزاج ، اقتدار کے بھُوکے ، احکامات لینے والے یا کسی بھی کلٹ کے فالوورز ھمارے قافلے کا حصہ نہیں ھونگے ،
ھم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک صحیح معنوں میں
ایک جدیداسلامی، جمہوری ،آئینی ،
منصفانہ ،پروگریسو ،پرامن ،متحد ،پرامن ،متحد ،مستحکم ،خوشحال ریاست دیکھنا چاھتے ھیں ، اندورنی قوی تنازعات طاقت کی بجاۓ مکالمے اور رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ھیں
پاکستانی قوم دائرے کے مسلسل سفر ، سیاسی انتقام ، دھائیوں سے مسلط کی گىئ آمریتوں ،جمہوریت کے نام پر دی گىئ بادشاھتوں ، کرپشن ، لاقانونیت ، ناانصافیوں ،اقربا پروری ، چاپلوسی ، بہتان تراشی اور عوامی امنگوں کو کچلے جانے سے تنگ آ چکی ھے ،
ھم افراد یا دھڑوں کی نہیں ، محض ، آئین اور قانون کی حکمرانی چاھتے ھیں
ھمارے یہاں بہت سی سیاسی و مذھبی جماعتیں اور سوچیں موجود ھیں
ان کے بیچ ھم آھنگی پیدا کرنا اور انھیں اندرونی جمہوریت کیلئے قائل کرنا ھمارے مشن کا حصہ ھے
ھماری فیصلہ سازی میں علم ، محنت ، مہارت اور دیانتداری سے کام کرنیوالوں کیلئے کوئ گنجائش نہیں ھے ، اسکا راستہ نکالنا ھو گا
پاکستان کی سول سوسائٹی کو اپنے حقوق کی حفاظت ، فرسودہ نظام سے نجات اور ریاست کو سب کیلئے ماں جیسا بنانے کیلئے اٹھنا ، متحد ھونا اور جاگنا ھو گا ۔۔!!!
ھم سب کا پاکستان ۔۔ پائیندہ باد