نئے صوبوں کے قیام پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں لیکن سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے تمام ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے، پارلیمنٹ میں صوبوں کے معاملے پر بحث ہونی چاہئے، تمام جماعتوں کا نقطہ نظر سامنے آنے کے بعد مشترکہ مؤقف تلاش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم سے مراد عوام سے رہنمائی لینا ہے، عوام سے رہنمائی لینے میں کوئی حرج نہیں تاہم ریفرنڈم کا فیصلہ بھی اتفاق رائے سے ہونا چاہئے، جو فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں وہ دیرپا ہوتے ہیں، تمام مسائل کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کے وجود کے لیے خطرہ ہے، اس کے خلاف جنگ میں تمام جماعتوں کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان بڑے سینئر سیاست دان ہیں تاہم شہدا سے متعلق ان کی بات نامناسب تھی، ہمارے شہدا قوم کے محسن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی اپنی ایک رائے ہے، وہ پارٹی میں اپنی رائے دیتے رہتے ہیں اور کوئی سیاسی دھڑا یا جماعت نہیں بنا رہے، بلاول بھٹو کی بھی اپنی ایک رائے ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اگر کسی کو ٹرائل کے بعد سزا ہوئی ہے تو اسے سیاسی قیدی نہیں کہا جا سکتا، نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے کہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P