ایران نے حملوں کیلئے سٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کیا: واشنگٹن پوسٹ ایران نے حملوں کیلئے سٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کیا: واشنگٹن پوسٹ

رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے بعد ایران نے اسٹارلنک کے ذریعے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں مدد حاصل کی۔

ایرانی فوج نے اسٹارلنک کے ذریعے بغیر پائلٹ حملہ آور ڈرونز کی کارروائیوں کو مربوط کیا جبکہ اپنی فورسز کو ہدایات دینے اور رابطے برقرار رکھنے کی کوشش بھی کی۔

 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کا علم ہونے پر ایلون مسک برہم ہوگئے، جس کے بعد اسپیس ایکس نے سروس کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام کے لیے پابندیاں سخت کر دیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج بھی ڈرون آپریشنز کے لیے اسٹارلنک کے فوجی ورژن ’’اسٹار شیلڈ‘‘ کا استعمال کر رہی تھی، امریکی فوج نے اسٹار شیلڈ کے لیے زمینی استعمال کا نسبتاً سستا پیکیج حاصل کر رکھا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P