افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں سکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 99 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اسدآباد ضلع کے علاقے اندرصیر میں سکول کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا جو کان کنی کرنے والی کمپنیوں کا تھا۔

دھماکے کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر واقعے کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

رواں سال اگست میں کابل کے ایک تعلیمی مرکز میں دھماکے سے کم از کم 42 بچے زخمی ہوئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P