بھارت: سوشل میڈیا پر 2 فٹ کی بھینس کی دھوم، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

بھارت میں 2 فٹ کی بھینس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں منعقد ہونے والے ’پشکر میلے‘ میں جانوروں کی نمائش کی گئی جہاں لمبے چھوٹے اور وزنی سمیت منفرد جانوروں نے اپنے جلوے دکھائے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں ایک بھینس ایسی بھی تھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچے رکھی، جس کی وجہ اس کا 2 فٹ قد تھا، میلے میں پنکی نامی اس بھینس کو دیکھنے کیلئے کافی رش لگا رہا۔

اس کے مالک کا دعویٰ ہے کہ پنکی انتہائی نایاب ہے، اپنے انتہائی چھوٹے قد، پرسکون مزاج اور غیر معمولی ظاہری شکل کی وجہ سے مالک نے اس کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہے۔

اس چھوٹے قد کی بھینس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P