قلات: سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 اہلکار زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قلات: سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات میں قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نےدھماکا خیز ڈیوائس سڑک کےکنارے نصب کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرتے وقت دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز سمیت دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جب کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.