وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اشاریوں سے پتہ چلتا ہے کہ معیشت درست سمت گامزن ہے جس کے باعث پاکستان جلد مشکلات سے جان چھڑا لے گا۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ینگ پارلیمنٹیرینز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی صنعت کار، ایکسپوٹرز کے لیے ریلیف ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے زراعت، برآمدکنندگان مستفید ہوں گے، وقت کے ساتھ انشااللہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی آئے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اقوام عالم میں مقام حاصل کریں گے، آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، مہنگائی کی شرح گزشتہ سال 32 فیصد تھی جو اب 9.6 فیصد پر ہے، ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔