Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

عمران خان کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی موجودگی میں ہی کسی تفتیش میں شامل ہوں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جواب ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ کی تحقیقات کے لئے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل آئی تھی۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹہ سے زائد موجود رہی انکار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More